"ایک ایسا رنگ جو آپ نے کبھی نہیں دیکھا سائنسدانوں کی حیران کن دریافت
سائنسدانوں کا دعویٰ: ایک نیا رنگ دریافت جو انسان نے پہلے کبھی نہیں دیکھا امریکہ کے سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے ایسا رنگ دریافت کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو پہلے کبھی انسانی آنکھ نے نہیں دیکھا۔ اس رنگ کو "او لو (Olo)" کا نام دیا گیا ہے اور یہ ایک خاص سائنسی تجربے کے دوران منظرِ عام پر آیا، جس میں محققین نے لیزر کی شعاعیں انسانی آنکھ کے ریٹینا پر مرکوز کیں۔ اس تحقیق کو "سائنس ایڈوانسز" نامی معروف سائنسی جریدے میں شائع کیا گیا ہے، اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے شریک محقق پروفیسر رین انگ (RenNg) نے اس دریافت کو "قابلِ ذکر" قرار دیا ہے۔ پروفیسر انگ، جو خود بھی تجربے میں شامل تھے، نے بی بی سی ریڈیو 4 کے "ٹوڈے پروگرام" میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "او لو" ایک ایسا نیلا-سبز رنگ ہے جو قدرتی دنیا میں دیکھے جانے والے رنگوں سے کہیں زیادہ چمکدار اور گہرا ہے۔ انہوں نے وضاحت دیتے ہوئے کہا: "ایسا سمجھیں کہ آپ پوری زندگی صرف ایک ہی طرح کے ہلکے گلابی رنگ کو دیکھتے آئے ہوں۔ پھر ایک دن آپ کسی شخص کی قمیض پر اتنا گہرا گلابی رنگ دیکھیں جو پہلے کب...